18 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ٹویٹ پر ردعمل دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پیارے مصطفیٰ بھائی! پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لئے پیسے دیکر لیا ہے، اس کے لئے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کرے۔