17 Aug 2024
(لاہورنیوز ) ہنی ٹریپ کے شکار گجرات جانے والے لاہور کے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ذیشان کی فیس بک کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی، ذیشان شادی کی بات کرنے لڑکی کے ماموں کو ملنے گجرات گیا، لڑکی کے ماموں نے ذیشان کو گولیاں مار کر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی ۔
پولیس نے بتایا کہ ذیشان کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے چند روز قبل گجرات پولیس نے بغیر شناخت کے ذیشان کی لاش لاوارث جان کر تدفین کر دی جبکہ ذیشان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ اچھرہ میں درج کی گئی تھی ،تاہم اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔