ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان شاہینز نے اے سی ٹی کومیٹس کوپچھاڑکر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا
(لاہور نیوز)ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان شاہینز نے اے سی ٹی کومیٹس کو 91 رنز سے ہرا کرسیریز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان شاہینز نے اے سی ٹی کومیٹس کے خلاف پاکستان شاہینز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے،محمد عرفان خان نے 14 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے106 رنز بنائے،عرفان خان اور حسیب اللہ کے درمیان پانچویں وکٹ کی140 رنز کی شراکت رہی جبکہ حسیب اللہ 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں اے سی ٹی کومیٹس صرف 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عارف یعقوب نے 17 رنز دے کرحریف کی 4 وکٹوں ک شکار کیا اور عرفات منہاس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پاکستان شاہینز نے پہلے راؤنڈ میں 6میں سے 5 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان شاہینز کے علاوہ این ٹی اسٹرائیک، بنگلادیش اے اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔