اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

طلبہ کی دلچسپی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای بائیکس کوٹہ میں اضافہ کر دیا

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(لاہور نیوز) طلبہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای بائیکس کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ طلبہ کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، اپلائی کرنے والے تمام طلبہ کو ای بائیکس دی جائیں گی، فیز ون کیلئے 1 لاکھ 90 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی۔

ان کا کہنا  تھا کہ پنجاب حکومت کا طلبہ کو موٹر بائیکس دینے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے، ای بائیک کے خواہشمند مزید 50 ہزار طلبہ کی درخواستیں بھی ہیں،  پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ بائیک سکیم مزید تیز کرنے اور متعلقہ محکموں کو بائیک سکیم کی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی  ہےتاکہ طلبہ کو بائیکس کے حصول میں آسانی پیدا کی جاسکے۔

صوبائی وزیر کا مزید  کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 20 ہزار بائیکس رکھی گئی ہیں، 19 ہزار پٹرول جبکہ ایک ہزار ای بائیکس شامل ہیں، الیکٹرک بائیک مہنگی اور اس کا ایڈوانس بھی زیادہ ہے مگر تمام اضافی رقم کا بوجھ حکومت برداشت کررہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے