17 Aug 2024
(لاہور نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچے، نواز شریف اور مریم نواز کشمیر پوائنٹ باغ شہیداں میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مری ڈویلپمنٹ پلان پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور میاں نواز شریف کو بریفنگ دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف اگلے دو روز مری میں قیام کریں گے۔