17 Aug 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مسلم لیگ ق و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،چودھری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادے چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بزرگ سیاستدان اور ملک کا سرمایہ ہیں، موجودہ حالات میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور آپ ہی دو ایسی شخصیات ہیں جو سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکتی ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔