اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں سازش کے سرغنہ عمران خان اور سہولت کار فیض حمید تھے: عطا تارڑ

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں سازش کے سرغنہ عمران خان اور سہولت کار فیض حمید تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، محمد نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، جنوبی ایشیاء کی پہلی موٹر وے نواز شریف نے تعمیر کروائی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، محمد نواز شریف نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں، پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن اقدام اٹھایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں، پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کیں، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ان کی سازش میں شامل تھے،دہشتگردوں کو واپس کون لے کر آیا،کیا وہ بھی گٹھ جوڑ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو واپس لا کر بسایا گیا،یہ بھی گٹھ جوڑ ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے امن کو خراب کیا،انتشار پھیلایا، بانی پی ٹی آئی کا رابطہ بحال تھا،گٹھ جوڑ کے نتیجے میں جوڑ توڑ کی سیاست کی گئی،ہم ادارے کے اس قدم کو سراہتے ہیں، جو ملک کے خلاف سازشیں کرنا چاہے گا اس کا انجام یہی ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 200 یونٹ والے صارفین کو وزیراعظم پہلے ہی 50ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں،نوازشریف نے ٹھیک فرمایا مہنگائی اس دور میں ہوئی جب بزدارگوگی سیٹ اپ تھا،بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کیا،کھوسہ صاحب کی بات متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے تعصب کیسا ہوتا ہے، سازش کے سرغنہ بانی پی ٹی آئی اورسہولت کار فیض حمید تھے، ثاقب نثار ہوں یا کوئی بھی ہو، معاملہ آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، فوج کے ادارے نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا یہ سٹارٹنگ پوائنٹ ہے، ہم فوج کے خود احتسابی کے عمل کو خوش آئند سمجھتے ہیں، باقی اداروں کو بھی خود احتسابی کا عمل شروع کرنا چاہیے۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی اعلان کریں، خیبرپختونخوا میں ہماری شراکت داری سے سی ٹی ڈی قائم ہورہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرے، ارشد ندیم ہمارا قومی فخر ہے، جو پروٹوکول ارشد ندیم کو دیا گیا وہ وی وی آئی پیز کو بھی نہیں دیا جاتا، خیبرپختونخوا کی حکومت کو بھی ارشد ندیم کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے