اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، آئندہ بھی کروں گا: ارشد ندیم

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا آئندہ بھی کروں گا۔

جیولن تھرور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریسکیو 1122 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جیت کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں اور کوچ کی محنت تھی، رواں سال کہنی کی سرجری بھی کرائی، مجھے دو بار انجری بھی ہوئی، اس پر کام کیا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے، اولمپکس سے ایک ماہ پہلے پیرس میں ایک مقابلہ ہوا، پیرس اولمپکس کے فائنل میں دوسری تھرو پر اللہ نے عزت دی، میں نے پیرس اولمپکس گیم کا ریکارڈ بریک کیا، یہ سب کچھ عوام کی دعاؤں سے ہوا، قوم نے بہت عزت دی۔

قومی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ اگلی اولمپکس 2028 میں ہوگی، ایسے ہی مجھے دعائیں دیں، آئندہ بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں گا، آج ریسکیو کے جوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کی فٹنس بہترین ہے، کوشش کروں گا ریسکیو کے جوانوں کے ساتھ ٹریننگ کروں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے