17 Aug 2024
(لاہور نیوز) بنگلہ دیشی ٹیسٹ سکواڈ آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گا۔
بنگلہ دیش کرکٹ نے تین دن قذافی سٹیڈیم لاہور میں خصوصی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ، بنگلہ دیشی ٹیسٹ سکواڈ قبل از وقت لاہور پہنچا تھا، ڈھاکہ میں غیر معمولی حالات کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم کو پریکٹس کا موقع نہیں مل رہا تھا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی پیشکش کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم قبل از وقت لاہور بھیجی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے 3 دن لاہور میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا ، کل اور پرسوں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مزید ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔
یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جائے گا۔