پنجاب پولیس کا سرحدی تھانوں کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے سرحدی تھانوں کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے سرحدی تھانوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پنجاب پولیس موبائل ٹیلی سکوپ تھرمل اور ہینڈ ہڈ تھرمل خریدے گی، جدید نائٹ وژن تھرمل ڈیڑھ کروڑ مالیت کی خریدی جائے گی۔
حکام نے بتایا ہے کہ 100 ٹیلی سکوپ موبائل تھرمل خریدے جائیں گے، نائٹ وژن تھرمل ہڈ 50 کے قریب خریدی جائیں گی، نائٹ وژن تھرمل اور ٹیلی سکوپ موبائل تھرمل سے رات کے وقت پولیس جوان دہشت گردوں کو دور سے دیکھ سکیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی سکوپ گشت وین میں اور نائٹ وژن تھرمل نوجوان کے ہیڈ کیپ میں نصب ہو گی، رحیم یار خان،راجن پور، میانوالی، ڈی جی خان، بھکر، لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کو ٹیلی سکوپ تھرمل اور نائٹ وژن ہیڈ تھرمل دی جائے گی۔
حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ جلد نائٹ وژن موبائل تھرمل اور ہینڈ تھرمل کی خریداری کرے گی۔