اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبہ بھر میں صفائی کا یکساں نظام وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے: وزیر بلدیات

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ صفائی کا یکساں نظام رائج کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز  کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور متعلقہ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں  پنجاب میں صفائی کے نظام کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ کا مطلب شہریوں کو صفائی کی تحریک میں شامل کرنا ہے، عوام کے تعاون سے صفائی کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم میں محفوظ لینڈ فل سائٹس بنائی جائیں گی، صفائی کی آؤٹ سورسنگ کا عمل اختتامی مراحل پر پہنچ چکا ہے، پائلٹ پراجیکٹ سے 8 ڈویژنز میں صفائی کا کام آؤٹ سورس ہو جائیگا، دیہات کو صفائی اہداف میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمدنے کہا کہ تمام سی ای اوز باقاعدگی سے ڈیش بورڈ پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کریں، جو نجی کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوں، ان کے وسائل کی تفصیل مہیا کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے