اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض حمید سے تحقیقات: مزید 3 ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیا، آئی ایس پی آر

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید 3ریٹائرڈ آرمی آفیسرز کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں ریٹائرڈ آفیسرز ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، تینوں ریٹائرڈ آفیسرز کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 3ریٹائرڈ افسران فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ایما پر ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے  کہا کہ تحویل  میں لیے گئے افسروں میں بریگیڈیئر (ر) غفار ، بریگیڈیئر(ر) نعیم اور کرنل(ر) عاصم شامل ہیں، دونوں بریگیڈیئرز کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے، دونوں بریگیڈیئرز، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھے اور ایک سیاسی جماعت کیلئے پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسروں کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا جبکہ ان ریٹائرڈ افسروں اور ان کے ساتھیوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

واضح رہے چند روز قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو بھی  فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا، ان کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے