اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے: نوازشریف

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی  وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وفاقی وزرا عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ و دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی ،معاشی اورپارٹی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔

دوران اجلاس گفتگو کرتےہوئےلیگی صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پر زیادہ فوکس رکھنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ  کیساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ہمیں پارٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے