15 Aug 2024
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پیرس اولمپکس کے مختلف کھیلوں کے اہم لمحات کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں کامیاب ایتھلیٹس میں جیولن تھرو میں اولمپک ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستان کے ارشد ندیم کی شاندار تھرو کا ایکشن بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔
انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا جب کہ وہ پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔