اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کے کارنامے سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے: وسیم اکرم

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ ہے، بس  ٹیلنٹ کو مواقع نہیں ملتے لیکن ارشد ندیم نے اپنی محنت اور اپنے مواقع سے جو کیا اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے، ہم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے تو فخر کر ہی رہے ہیں  لیکن  پوری دنیا اس کے کارنامے پر فخر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے پوری قوم کو ایک امید ملی ہے کہ ہمارے ہاں جو ٹیلنٹ ہے اسے مواقع اور سہولیات دی جائیں تو وہ مزید کارنامے انجام دے سکتا ہے، پاکستان میں مسئلہ یہ ہے  کہ سہولیات نہیں ہیں، ٹیلنٹ کو نکھارا نہیں جاتا اس کیلئے  تمام سپورٹس باڈیز کو مل کر سوچنا ہو گا کہ کیسے فنڈز لانے ہیں، ہمیں چاہیے کہ اکٹھے بیٹھیں، پلان کریں اور مخصوص سٹیڈیمز بنائیں، اگر نوجوانوں کو مواقع نہیں دیں گے تو وہ فون پر ہی لگے رہیں گے۔

وسیم اکرم نے اپنی گفتگو میں نیرج چوپڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیرج چوپڑا کو مبارکباد دوں گا، وہ کیا سپورٹس مین ہے، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، سپورٹس سیاست سے الگ ہے، لوگوں کا آپس میں رابطہ اہم ہے، دونوں کے والدین نے پوری دنیا میں مثبت تاثر بھیجا اور ارشد ندیم نے بھی کمال کیا انہیں بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا پلان کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ اگلے اولمپکس میں کرکٹ ہو گی اور  یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہی ہوگی اور ہونی بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چاہیے، کرکٹ کو اولمپکس میں ہونا چاہیے، بریک ڈانس آگیا ہے تو کرکٹ کو بھی  آنا چاہیے۔

اگلے  برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا بڑی بات ہے، اس کے لیے چیئرمین محسن نقوی سٹیڈیم اپ گریڈ کر رہے ہیں، میرا ماننا صرف یہ ہے کہ فینز کو پیار سے سٹیڈیم پہنچائیں اور سہولتیں دیں، سکیورٹی  بہت ضروری ہے لیکن فینز کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے تاکہ وہ سٹیڈیم آئیں اور انجوائے کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے