15 Aug 2024
(لاہور نیوز) بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔
بلوم برگ نے رپورٹ میں پاکستان میں حالیہ مہنگائی کے چشم کشا انکشافات کیے ہیں، جولائی میں بجلی 18فیصد مہنگی ہونے سے پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق2021 سے اب تک بجلی 155 فیصد مہنگی ہو چکی ہے، مہنگے بل عوام کیلئے سب سے بڑی اذیت بن چکے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بڑھائے گئے، پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح بھی 12 فیصد ہوچکی ہے۔