اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قذافی، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی منظوری

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی ، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیم کے نئے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان دنوں دورہ برطانیہ پر ہیں جس دوران وہ انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے ہیڈ آفس گئے جہاں بی ڈی پی حکام نے سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز کے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیزائن تیارکرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور قذافی، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈیزائن کے مطابق سٹیڈیمز کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے، ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرائیں گے، اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے