اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آزادی بہت بڑی نعمت، اس کی قدر اور پاسبانی کرنا ہو گی: گورنر پنجاب

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس انعام اور نعمت کی قدر و پاسبانی کرنا ہو گی۔

یوم آزادی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں اور جدوجہد سے قائم ہوا ہے، ہمیں رب العزت کے اس انعام کی قدر کرنی ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر سوچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج کا دن ہم سب سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار پر عمل کریں، ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، پاکستان ہماری شناخت ہے اور اس کی بقا ہماری بقا ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ  ملک کی سلامتی اور امن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے  سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کے بیٹے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنا سکھ قربان کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن کشمیری بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا ہے کہ ان پر جاری ظلم و ستم کا خاتمہ ہو اور انہیں آزادی نصیب ہو، فلسطینی عوام کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ ان کے مصائب کا خاتمہ ہو ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے