اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

77سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا:شہباز شریف

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ77 سال کے دوران بحثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کایوم آزادی سب کو مبارک ہو، آج ارشد ندیم نے سونے کا تغمہ جیت کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں،

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ،آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، قائداعظم کی لیڈر شپ میں آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور سامراج سے آزاد ہوکر پاکستان اسلامی فلاحی مملکت بنا،1947کو پاکستان ہندوستان سے الگ ہوکر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا،77سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بتدریج زوال آتا رہا،ہم ہچکولے کھاتے رہے،مہنگائی،بےروزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار کی کشمکش،اندرونی اور بیرونی سازشیں اس میں شامل تھیں،تمام بہنوں،بھائیوں کو سلام جنہوں نے پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، چند روز میں قوم سے خطاب کروں گا، خطاب میں 5سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا، چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملے گی۔

شہبازشریف نے کہا چین نے پاکستان کے دوسال بعد آزادی حاصل کی، ہم چین سے آگے تھے لیکن پیچھے رہ گئے، دشمن ڈیجیٹل دہشتگردی کا ہتھیار استعمال کررہا ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، نوجوان خود کو فساد،انتشار اور فریب کے فتنوں سے محفوظ رکھیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر دل افسردہ ہے، غزہ میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ جموں وکشمیر،فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دشمن ہم سے خائف ہے، ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے،مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے