اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ نے 'چیف منسٹر روشن گھرانہ ' پروگرام کی منظوری دیدی

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے " چیف منسٹر روشن گھرانہ" پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 13واں اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سلیوشن فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس بھکھی،بلوکی اورقائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے 8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری دے دی جبکہ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی اور راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی سٹڈی کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں الیکٹروبسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی،27بسیں دسمبر تک آجائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں "اپنا گھر، اپنی چھت"کے ماڈل گھر کی منظوری بھی دے دی گئی جس کے مطابق شہر میں 5 مرلے اور دیہات میں 10 مرلے تک پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے  کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت کردی۔

اجلاس  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کے لئے محمد نواز شریف کا بہت بڑا ویژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے، مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 8 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی چین،سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، یوکے، یو ایس اے، اٹلی، قطر، بحرین اور سپین میں مقیم پاکستانیوں  کو ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے