اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا سپیڈو بس کی سروس کو بڑھانے کا اعلان

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سپیڈو بس کی سروس میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ڈیڑھ سال قبل سپیڈو بس  کی سروس بڑھانے کا اعلان کیا گیا لیکن حکومتی اعلان زبان جمع خرچ ثابت ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے ایک ماہ بعد بھی منصوبے پر عمل نہ ہوسکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیڈو بس کا روٹ شیخوپورہ اور مریدکے تک چلانے کا حکم دیا، اس حوالے سے  وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو احکامات بھی جاری کیے گئے۔

ماس ٹرانزٹی نے شیخوپورہ اور مریدکے کی حدود میں سپیڈو بس چلانے سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ قانون کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا دائرہ کار لاہور کی حدود تک ہے،پی ایم اے انتظامیہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی کوئی بھی سروس لاہور کی حدود سے باہر شروع نہیں کر سکتی۔

پی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں ٹرانسپورٹ چلانے کی ذمہ داری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہے، سپیڈو بس سروس محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے زیر انتظام نہیں چل رہی۔

اب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  دیگر شہروں میں بھی سپیڈو بس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، منظوری کے بعد شیخوپورہ اور مریدکے میں سپیڈو بس چلانے کے لیے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے سپیڈو بسیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے