اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعود شکیل کا شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ پر سوال کا جواب دینے سے گریز

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلا دیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال کا جواب گول کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، ان کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔

بعدازاں رپورٹر نے نشاندہی کی کہ سعود بھائی آپ نائب کپتان ہیں اور شاہین آپ کے گروپ کا حصہ ہیں۔

سعود بنگلادیش ‘اے’ کے خلاف اپنے پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

شاہینز کے سکواڈ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے پلیئرز کی شمولیت بھی متوقع ہے، جن میں کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں۔

پاکستان شاہینز کا سکواڈ

سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین کی جگہ سعود شکیل کو قومی ٹیم کے نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

رواں جنوری میں دورہ آسٹریلیا کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان معسود کا نائب مقرر کیا گیا تھا تاہم محض ایک سیریز کے بعد ورک لوڈ کا بہانہ بناکر بورڈ نے ان کی جگہ سعود شکیل کو ذمہ داری سونپ دی ۔

اس سے قبل شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف محض ایک ٹی20 سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا تھا اور بابراعظم کو دوبارہ قیادت کے فرائض سونپ دیئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے