اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو گا۔

ٹکٹیں PCB.tcs.com.pk پر شام 5 بجے آن لائن فروخت ہوں گی جبکہ شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کی سہولت کے لیے ایک سیزنل پاس متعارف کرایا گیا ہے اگر وہ ٹیسٹ میچ کے لیے پانچ دن کا پاس خریدتے ہیں تو انہیں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پانچ روزہ میچ کے جلد ختم ہونے کی صورت میں باقی دنوں کے ٹکٹ کے پیسے شائقین کو واپس کر دیئے جائیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 جبکہ وی آئی پی کے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، ویک اینڈ پر یہ 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گیلری پاس جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے 2800 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ پلاٹینم باکس جس میں لنچ اور چائے بھی شامل ہے 12500 روپے میں دستیاب ہو گا، شائقین 2 لاکھ روپے میں مکمل ہاسپٹلٹی باکس حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی میں فرسٹ کلاس انکلوژرز ٹکٹ 100 جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے لیے 200 روپے ادا کرنے ہوں گے، وی آئی پی انکلوژرز 400 روپے اور ویک اینڈ پر 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، کراچی میں ہر ہاسپیٹلٹی باکس سیٹ (بشمول لنچ اور چائے) کی قیمت 12500 روپے ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے