13 Aug 2024
(اسامہ غوری) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران بھی قومی ٹیم کے منیجر تھے، نوید اکرم چیمہ اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں وہاب ریاض سینئر منیجر جبکہ منصور رانا منیجر کے عہدے پر فائز تھے، ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد دونوں کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
پی سی بی کی طرف سے ٹیم مینجمنٹ میں نئی تقرریوں کا باضابطہ اعلان کچھ روز میں متوقع ہے۔