12 Aug 2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکار شان شاہد نےپیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے۔مذکورہ تصویر دیکھا کر ایسا لگ رہا ہے کہ شان شاہد اور اُن کی بیٹی بہشت نے کھیل کے کسی گراؤنڈ میں ارشد ندیم سے ملاقات کی۔
شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی! ہم سب کو آپ پر فخر ہے، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئن کے ساتھ۔