اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکمرانی کےلئے حضرت عمر فاروقؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں،وزیراعلی ٰ مریم نواز

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ میں حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروقؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں، وہ حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔

مریم نوازشریف سے مسجد نبوی ﷺکے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ آفس پہنچے  جہاں وزیراعلیٰ پنجاب نے مہمان ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا پرتپاک استقبال کیا۔مسجد نبویﷺ کےامام سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے،ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے،اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر ہر گلی کا علم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان اخلاص کے ساتھ سعودی عرب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

دوسری جانب امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا  کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب سٹریٹجک دوست ہیں،ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے، مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے