اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قوم کا پیاردیکھ کر رات کونیند نہیں آتی : ارشد ندیم

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم کا پیار دیکھ کر مجھے تو خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آتی۔

 قومی ہیرو ارشد ندیم نے دنیا نیوزسےگفتگو میں کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہی مقصد تھا،اللہ نےبڑی کامیابی دی، قوم نے توقعات سے بڑھ کرمیرا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ فروری  2024میں سرجری ہوئی،2بار انجری کا بھی شکار ہواتھا، میرے کوچز نے بہت محنت کی اور مجھے حوصلہ نہیں ہارنےدیا، پاکستان کیلئےمزید میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔

بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد نے کہاکہ میدان میں اپنے اپنے ملک کیلئے پرفارم کرتے ہیں ، نیرج سے بہت اچھی دوستی ہے، کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی ایونٹس کھیلے،کامیابیاں حاصل کیں، واپڈا نے مجھ سمیت دیگر قومی ہیروز کو بھی نوکری فراہم کی، آگے بھی پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کو کوشش کروں گا.

 واضح رہے کہ ہفتہ کی رات ارشد ندیم غیر ملکی پرواز سے 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر مملکت شزا فاطمہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے قومی ہیرو کا پُرتپاک استقبال کیا گیا.

یاد رہے کہ مینز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے