12 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما محمد مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہوگئے، مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم انہیں ریسکیو کرنے کیلئے آج روانہ ہوگی۔
محمد مراد سدپارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔
مراد حسن پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ گزشتہ ہفتے براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہوئےتھے، جہاں ہفتے کے روز کیمپ ون کے مقام پر سر پر پتھر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔
ساجد سدپارہ اور نائلہ کیانی سمیت دیگر کوہ پیماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مراد سدپارہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے۔
محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔