اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر نریندر مودی بھی نیرج کی والدہ سے متاثر

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی والدہ کی طرف سے ارشد ندیم کو بیٹا کہنے کو سراہا۔

انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو فون پر مبارک باد دی اور مستقبل میں اُن کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نریندر مودی نے نیرج سے کہا کہ آپ کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا، میں اُس جذبے سے متاثر ہوا ہوں۔

اس سے قبل نیرج چوپڑا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ نے ارشد ندیم کو دل سے بیٹا کہا، ماں گاؤں میں رہتی ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر سوشل میڈیا اور ٹی وی کی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔

بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں، کچھ لوگوں کو یہ عجیب لگا ہوگا اور کچھ نے اس کو پسند کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم دونوں کی والدہ نے ایک دوسرے کے بچوں کو اپنا بیٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی سب کو امن، محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچایا تھا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے