(ویب ڈیسک) معروف اداکار ہمایوں سعید نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر بائیوپک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ارشد ندیم وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے 40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔اُنہوں نے 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی بنایا، ارشد ندیم نے اپنی تاریخی فتح سے پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کرکے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُنہیں موقع ملا تو وہ ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔
واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔