اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“ مریم نواز کا اقلیتوں کے دن پر پیغام

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کے دن پر کہا ہے کہ ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“۔

اقلیتوں کے دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ منیارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے ہر بھائی اور بہن کو سلام، قائد اعظمؒ نے ہر شہری کو اپنی عبادت گاہ میں جانے کیلئے آزاد قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مساوات، رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف ہے، پاکستان میں مذہب، ذات اور مسلک سے بالاتر ہر شہری برابر ہے، سب ایک ہی گلدستے کے خوش رنگ اور خوش نما پھول ہیں، پاکستان سب کا ہے اور سب کے لئے جنت ارضی کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق پنجاب میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کے تمام بھائی اور بہنوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی تقریر کے روڈ میپ میں اقلیتوں کو سر کا تاج قرار دیا، ایسٹر پر مریم آباد کے چرچ میں مسیحی برادری سے مل کر ایسٹر کا تہوار منایا گیا، پہلی مرتبہ ایسٹر پر 10ہزار مسیحی خاندانوں کو عیدی دی، وساکھی پر کرتارپور جا کر گندم کاٹی اور سنگت کا لنگر کھایا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دنیا بھر میں سکھ آنند کارج میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کا اعزاز ہے، ہندو میرج ایکٹ اور کرسچین پرسنل لاز پر کام جاری ہے، جلد اسمبلی میں لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ اقلیتی برادری کیلئے پنجاب میں 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا، اقلیتی نوجوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے