پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: محسن نقوی
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اور آئین اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، ہمارے نبی کریمﷺ اور قائداعظمؒ نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے، تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید موثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔