اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئندہ 5 برسوں کا ڈیٹا آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کر دیا گیا

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہورنیوز) ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئندہ 5 برسوں کا ڈیٹا آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ 5 برسوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے رواں سال 37 لاکھ 22 ہزار افراد کے علاوہ 23 ہزار 5 سو ایسوسی ایشن آف پرسنز رجسٹرڈ کی جائیں گی۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 9 ہزار کمپنیوں کو مزید ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال 39 لاکھ 9 ہزار افراد، ایسوسی ایشن آفس پرسنز اور کمپنیوں کو سسٹم میں لانے کا ہدف بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران 41 لاکھ 4 ہزار 217 افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ حکومت کی طرف سے مالی سال 2027-28 کے دوران 43 لاکھ 9 ہزار افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے