اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا کل لاہور میں دھرنے کا اعلان

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف کل 11 اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ساندہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لاہور میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج ہو گا، احتجاجی دھرنا ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پرامن احتجاجی جلسے میں رکاوٹ بننے کی بجائے معاونت فراہم کرے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، پنجاب حکومت اور آئی جی پرامن مظاہرین کیلئے سکیورٹی اور شہریوں کیلئے ٹریفک پلان کو ترتیب دیں۔

ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری طور پر بھجوا چکے ہیں کل کا احتجاج ہر صورت میں ہوکر رہیگا، عوام کو ریلیف ملنے تک حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے،امیر جماعت نے دھرنا مؤخر کیا ہے ختم نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو مطالبات پر عمل درآمد کیلئے مہلت دی ہے، کسی قسم کی کوئی ڈیل یا مک مکاؤ نہیں ہوا، اچھی طرح جانتے ہیں کہ اقتدار سے قبل بھی انہی حکمرانوں نے عوام کو مفت 300 بجلی یونٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

رہنما جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار کی طرح عوام کیساتھ کسی قسم کا مذاق یا دھوکہ نہیں ہونے دیں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے