اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چیئرمین کی تعیناتی کیلئے ایف بی آر کے درجنوں سینئر افسران نظرانداز

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین کی تعیناتی کیلئے ایف بی آر کے درجنوں سینئر افسران کو نظرانداز کر دیا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق فیلڈ میں 24 اور ہیڈکوارٹرز میں 6 افسران نئے چیئرمین ایف بی آر سے سینئر ہیں، ممبر کسٹمز آپریشنز طویل چھٹیوں پر روانہ ہو گئے جبکہ سینئر افسران بھی فیصلے سے نالاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر اہم اداروں کی طرز پر ایف بی آر چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی میکنزم موجود نہیں، گریڈ 21 کے افسر اور ممبر کسٹمز آپریشنز اشہد جواد طویل چھٹیاں لے چکے ہیں، امجد زبیر ٹوانہ سے پہلے عاصم احمد، ڈاکٹر اشفاق کو بھی سینئرز پر فوقیت دی گئی۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ 11 ماہ کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 12 ہزار 3 سو ارب روپے تک اکٹھے کرنا ہوں گے، نئے چیئرمین کی تعیناتی پر ایف بی آر بورڈ اور ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، ایف بی آر کے ایک یا دو ماہ ریونیو ہدف میں شارٹ فال آیا تو ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گا۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین کو ٹریک اینڈ سسٹم، ڈیجیٹائزیشن، ایف بی آر ریونیو ٹارگٹ کے مسائل ہوں گے، عالمی اداروں سے ڈیل، ٹیکس نیٹ وسیع کرنا، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا بھی چیلنج ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے