اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمت میں مزید کمی

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔

وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بلال یاسین نے بتایا ہے کہ لاہور میں آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں آٹے کا 20 کلوگرام کا تھیلا عام مارکیٹ میں 1800 روپے کی بجائے 1730 میں فروخت کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 100 روپے مزید سستا ہو کر 1640 روپے میں ملے گا، جہلم، چکوال، پاکپتن اور نارووال میں 80 روپے جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور اٹک میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 50 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب،بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں آٹے کا تھیلا 40 روپے سستا ملے گا۔

بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد،گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد اور منڈی بہاؤالدین میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے کمی کی گئی ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں  20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کمی آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے