09 Aug 2024
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکردانیہ شاہ اور حکیم شہزاد نے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔حکیم شہزاد نے کہا کہ میری بیوی دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑیں گی جبکہ میں خود شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی آئندہ ہونے والے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں، اگر ہم الیکشن میں کامیاب ہوئے تو ہم پاکستان میں صدارتی نظام لائیں گے،میں صرف باتیں نہیں کررہا بلکہ جو بات زبان سے نکال دیتا ہوں وہ لازمی پوری کرکے دکھاتا ہوں۔
واضح رہے حکیم شہزاد سے قبل دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت حسین سے نکاح کیا تھا، دوسری جانب حکیم شہزاد کی دانیہ سے چوتھی شادی ہے۔