اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری سابق شوہر کے حق میں بول اٹھیں، سینئر اداکارہ نے بڑا بیان دے دیا

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتیں اور اگر کوئی کچھ بُرا کہنے کی کوشش بھی کرتا ہے تو وہ اُنہیں روک دیتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہناتھا کہ لوگ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں کہ وہ ظالم تھے یا بُرے شوہر تھے، اسی وجہ سے شادی نہیں چل سکی۔

اُنہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر میرا یہ فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو اقبال انصاری کے خلاف باتیں کرنے سے منع کروں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں، اگر کوئی میرے سامنے اُن کے بارے میں غلط بات کرتا ہے تو میں فوری روک دیتی ہوں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری میری بیٹیوں کے باپ ہیں اور وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔سینئر اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ اقبال انصاری اور میرے درمیان جو بھی مسائل تھے وہ ہمارے ذاتی تھے، لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اقبال انصاری کے خلاف باتیں کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے