اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم چین کے ساتھ مشترکہ صنعتی و تجارتی منصوبوں کے خواہاں

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کاروبارکرنےوالی بین الاقوامی کمپنیوں کےنمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پرآپ کوخوش آمدید کہتےہیں، چین کا وفد150کاروباری شخصیات پرمشتمل ہے،بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کاروں کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے، چین اورپاکستان دوستی کےمضبوط رشتےمیں بندھےہیں۔

انہوں نےکہا کہ چین پاکستان برادرانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے، پاکستان کےایک ہزار زرعی گریجویٹس کو کورسزکے لیے چین بھجوارہے ہیں، گزشتہ مالی سال میں زرعی برآمدات تین ارب ڈالررہیں۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی برآمدات7ارب ڈالر تک لے کر  جائیں گے، پاکستان چین کےتجربےسےاستفادہ کرکے زرعی پیداوارمیں اضافہ چاہتا ہے، خواہش ہے کہ چین کے ساتھ بزنس ٹوبزنس تعلقات مضبوط ہوں، چین کے ساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی کےذریعےاپنی برآمدات میں اضافہ چاہتےہیں، چین پاکستان دوستی اب نئی بلندیوں کوچھورہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے