اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہر میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کا پلان، پی سی ون حکومت کو ارسال

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئےمحکمہ ٹرانسپورٹ نے پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے سٹڈی کروانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے جبکہ شہر لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کے لیے بجٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت مالی سال 25-2024  میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئے سٹڈی کی جائے گی، لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی مدد لی جائے گی۔

قبل ازیں نئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سٹڈی کیلئے50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

نئے منصوبے کے تحت نئی میٹرو لائنز بلیو لائن اور پرپل لائن بچھانے کیلئے کنسلٹنٹ سے سٹڈی کروائی جائے گی، میٹرو اورنج ٹرین اور میٹرو بس کو دیگر ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے