اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: محکموں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافے کی منظوری

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے پہلے اسلحہ لائسنس اور اب ترقیاتی سکیموں کی مد میں کمشنرز اور ڈی سیز کے اختیارات بڑھا دیئے، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز 2016 میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

دستاویزات کے مطابق تقریباً 23 سال بعد ڈپٹی کمشنرز کی سکیموں کی منظوری کی رقم کو 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دیا گیا، ڈویژنل کمشنرز کی سکیم منظوری کی رقم کو 20 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے رقم 40 کروڑ سے بڑھا کر 80 کروڑ روپے تک کے اختیارات دے دیئے گئے۔

پنجاب حکومت نے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی فنانشل بریکٹ کو بھی 10 سے بڑھا کر 20 ارب روپے کرنے کی سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کی منظوری پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد نئے اختیارات استعمال کیے جا سکیں گے۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث ترقیاتی سکیموں کی لاگت میں اضافے کے پیش نظر فنانشل بریکٹ کو بڑھایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے