اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبور علی کا شادی سے قبل شوہر کیلئے رشتے تلاش کرنے کا انکشاف

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے شادی سے قبل شوہر علی انصاری کیلئے دلہن تلاش کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

صبور علی کا پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر علی انصاری سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

انٹرویو کے دوران صبور علی نے بتایا کہ مریم انصاری میری بہترین دوست ہیں تو اسی وجہ سے میں ان کے بھائی علی انصاری کو بھی اپنا بھائی سمجھتی تھی کیونکہ ہمارے ہاں دوستوں کے بھائی کو بھی اپنا بھائی سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ علی انصاری سے شادی سے قبل میں نے اپنی دوست مریم انصاری کو علی کیلئے کچھ لڑکیوں کے رشتے بتائے تھے اور علی کو بھی شادی کے لیے چند لڑکیوں کے نام تجویز کیے تھے جس پر مریم کہتی تھی کہ تم خود کیوں نہیں کرلیتی۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ میں اسے کہتی تھی میں علی کو اپنا بھائی سمجھتی ہوں میں کیسے اس سے شادی کرسکتی ہوں تاہم علی کے ساتھ میری دوستی تھی لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ دوستی خوبصورت رشتے میں بدل جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے