09 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے فیروزی جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دل موہ لیے۔
حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو ان کے چاہنے والوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے فیروزی رنگ کا دلکش لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ گلے پر ہوئی ایمبرائیڈری جوڑے کو مزید حسین بنا رہی ہے۔
تصاویر میں نوال نے بالوں کو کھول رکھا ہے جبکہ گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں۔
پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔