اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز/ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے ارشد ندیم کے شاندار کھیل پر انہیں مبارکباد دی اور ملک کا نام سر بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بنایا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا جبکہ ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں سپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

گورنر سندھ کا ارشد ندیم کیلئے 10لاکھ روپے کا اعلان

علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے ارشد ندیم کے لیے سونے کے تاج کا اعلان کیا، زیر تعمیر نیو اسپورٹس سٹیڈیم کا نام ارشد ندیم سٹیڈیم رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ ساتھ ہی اولمپکس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

 پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کی جانب سے کسی ایتھلیٹ نے انفرادی حیثیت میں اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے