اداکارہ ایمن خان نے بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد مداحوں سے صاحبزادی کی تصویر شیئرکردی
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ایمن خان نے بالآخر مداحوں کو اپنی دوسری بیٹی مرال کا چہرہ دکھا دیا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے گزشتہ روز اپنی بیٹی مرال کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شاندار ‘برتھ ڈے پارٹی’ کا اہتمام کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔بیٹی کو سوشل میڈیا کی دُنیا سےاوجھل رکھنے کے بعد ایمن اور منیب نے پہلی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کی منہ دکھائی بھی کی۔
منیب بٹ اور ایمن خان نے بڑی ہی دھوم دھام سے مرال کی پہلی سالگرہ منائی، اس تقریب میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں دانش نواز، اداکارہ سارہ خان، گلوکار فلک شبیر سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فیملی فوٹو تصویر پوسٹ کی جوکہ اُن کی بیٹی مرال کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تھی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری مرال ایک سال کی ہوگئی ہے، ہماری بیٹیوں کو بےانتہا پیار دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔