اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(لاہور نیوز) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں محمد ارشد علی فاروقی ڈائریکٹر امپلی منٹیشن سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں زینب قاتلانہ حملہ کیس کی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے تفتیشی افسر اور مدعیہ کو طلب کیا گیا۔

مدعیہ زینب نے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کرنے اور تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کی ہدایات جاری کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، پراسیکیوشن اور پولیس مل کر خواتین کا تحفظ یقینی بنائیں گے، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے