اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قدوسی صاحب کی بیوہ میں ایک ہی معاوضے پر 25کردار کئے: حنا دلپذیر

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ میں ایک ہی معاوضے پر 25 کردار ادا کیے، جن میں سے پانچ کردار مرد تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ جب انہیں کاسٹ کیا گیا تو انہیں پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ تین سے چار کردار ادا کریں گی، اس لیے وہ ذہنی طور پر اتنے ہی کرداروں کے لیے تیار تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار اور رائٹر نے ان کے صبر کو آزمایا اور وہ اپنے صبر سے تنگ آگئی تھیں، انہیں کردار پر کردار دیے جاتے رہے۔

حنا دلپذیر کے مطابق جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی آگے بڑھتی گئی اور ٹیم کو کوئی اور اداکار نہ ملا تو انہیں ہی کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لکھاری کہانی اور کردار لکھ کر بھیج دیتے لیکن کوئی موزوں اداکارہ نہ ملتی تو انہیں ہی وہ کردار ادا کرنے کا کہا جاتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یوں ایک کے بعد ایک کردار ادا کرتے کرتے انہوں نے ڈرامے میں مجموعی طور پر 25 کردار ادا کیے۔حنا دلپذیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ڈرامے میں انہوں نے جہاں مختلف خواتین کے کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے پانچ کردار مردوں کے بھی ادا کیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ میں 25 کردار ادا کیے لیکن انہیں معاوضہ ایک ہی کردار کا دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے