07 Aug 2024
(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے درخواست بریت دائر کر دی۔
سماعت کے دوران نیب نے بقیہ 14 گواہان غیر ضروری جان کر ترک کر دیئے، وکلا صفائی کی جانب سے 14 گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر مؤثر ہو گئی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب تفتیشی آفیسر پر جزوی جرح کی۔
ریفرنس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔