(لاہور نیوز) ایل ڈی اے غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل فیس نادہندگان کیخلاف متحرک ہے۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلشن راوی کے مختلف بلاکس میں کارروائی کرکے 25 املاک کو سربمہر کر دیا، بلاک اے، بی، سی، جی، ای، ایف، ایم اور سوک سینٹر میں کارروائی کی گئی، کمرشلائزیشن فیس کی مد میں یہ املاک لاکھوں روپے کی نادہندہ ہیں، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیرنگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر نے کیا۔
دوسری جانب ایل ڈی اے ٹیموں نے مصطفی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں کارروائی کرکے 22 املاک کو سربمہر کر دیا، ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 11 املاک جبکہ 11 غیرقانونی نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کی، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیرنگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔