اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن ترمیمی ایکٹ میں ن لیگ اور پی پی پی نے آئین کی خلاف ورزی کی:عمر سرفراز

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتی فیصلوں کو نہیں مانا جا رہا، حکومت خودکش حملہ کرنا چاہتی ہے، حکومت مظلومیت کا رونا رو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سخت بخار ہے مگر میرا علاج نہیں کروایا جارہا، میرے کندھے اور کہنی میں پانی بھر گیا ہے، دوبارہ میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے دوسرے میڈیکل بورڈ نے بھی کہا ہے کہ فیزیوتھراپی کرائی جائے، جیل والے عدالت میں جھوٹ بول رہے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ  ہم پہلے ہی کہتے ن لیگ اور پی پی پی آزاد عدلیہ کو نہیں مانتی، الیکشن ترمیمی ایکٹ میں ن لیگ اور پی پی پی نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے، یہ فاشسٹ لوگ ہیں ان کے ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے اس قانون سازی سے کچھ بھی نہیں ہو گا بلکہ ان کے چہرے بے نقاب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے